ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا

Wed, 25 Apr 2018 13:27:56    S.O. News Service

طرابلس 24اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا ) لیبیامیں تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 263 کو بچا لیا گیا۔لیبیا کے نیوی ترجمان نے بتایا دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83 افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ترجمان نے بتایا ربڑکی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹ گئی تھی جس کے باعث 11افراد ڈوب کر مرگئے جبکہ بچ جانے والوں نے مدد کے لیے کوشش کی جس پر امدادی آپریشن کے ذریعے 83 لوگوں کو سمندر سے بحفاظت نکال لیاگیا۔ترجمان نے بتایا دوسرے آپریشن میں نیونی سے ساحلی علاقے زلیٹین کے نزدیک 180افراد کوبچایا اور سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ 


Share: